مشرق وسطیٰ

مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال کے عقب میں رہائش گاہوں کا بھی معائنہ کیا اور بوسیدہ رہائش گاہوں کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بنیادی مرکز صحت شامکے بھٹیاں اپ گریڈ یشن پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ آٹھ دن میں شامکے بھٹیاں بی ایچ یوکی اپ گریڈیشن کا پائلٹ پراجیکٹ مکمل کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپ گریڈیشن کے بعد تیار بی ایچ یو کے ہر شعبے کا معائنہ کیا۔ فرنٹ ڈیسک،ویٹنگ روم،وارڈ، نرسنگ کاؤنٹر،ڈاکٹر آفس اورسٹورکا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو مریض کی رجسٹریشن کے آن لائن سسٹم کے بارے میں بتایا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹر، سٹاف اور مریضوں سے بات چیت،صورتحال کے بارے دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال کے عقب میں رہائش گاہوں کا بھی معائنہ کیا اور بوسیدہ رہائش گاہوں کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اوراصلاحات اولین ترجیح ہے۔ ہر ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹر اور سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،سیکرٹریز اطلاعات، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر حکام موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button