
ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں گے،ایل ڈی اے سٹی میں جلد گھروں کی تعمیر ممکن ہو سکے گی،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ایل ڈی اے سٹی میں دیگر بلاکس کا پوزیشن جلد دیں گے۔ ای، بی اور ڈی بلاک کے پلاٹوں کا پوزیشن (قبضہ) جلد دیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ لی۔ایل ڈی اے سٹی کے سی اور ایف بلاک کے پلاٹوں کے پوزیشن کا عمل جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ایل ڈی اے سٹی میں دیگر بلاکس کا پوزیشن جلد دیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کے تین مزید بلاک ای، بی اور ڈی کے پلاٹوں کا پوزیشن (قبضہ) جلد دینے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں کمرشل ایریاز کی ڈویلپمنٹ بارے پلان پیش کیا گیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر عثمان نذر نے بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی کے جناح سیکٹر کے ساتھ ہی اقبال سیکٹر پر ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں گے۔ایل ڈی اے سٹی میں جلد گھروں کی تعمیر ممکن ہو سکے گی، تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس کے ترقیاتی منصوبوں کا ایکشن پلان طلب کر لیا۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر ایل اے سی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے جناح سیکٹر کے مختلف بلاکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔