صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات / قانون ملک صہیب احمد بھرتھ سے امریکی قونصل جنرل لاہور کر سٹن کے ہاکنز کی ملاقات
پنجاب حکومت کے زرعی سیکٹراور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات / قانون ملک صہیب احمد بھرتھ سے امریکی قونصل جنرل لاہور کر سٹن کے ہاکنز کی ملاقات۔ ملاقات میں پولیٹکل اسسٹنٹ مسٹر ڈکلس اور سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو سہیل اشرف بھی موجودتھے۔ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے پنجاب حکومت کے اقلیتوں کے تحفظ اور ان کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کو سراہا اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے زرعی سیکٹراور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور پلانٹیشن مہم کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پلانٹیشن مہم کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات / قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ پنجاب کے ینگ وکلاء کی ٹریننگ کے لئے ٹریننگ پروگرام شروع کرنے پر ورکنگ جاری ہے۔ ینگ لائرز کے لئے سیمینار بھی منعقد کروایا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہتک عزت کے قانون پر عمل درآمد سے فیک نیوز کا خاتمہ ہو گا۔ قانون سازی کے عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت تعمیری تنقید کوسراہتی ہے۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبیلیو میں ای ٹرینڈنگ سے کرپشن پر قابو پایا گیا ہے۔ پنجاب میں 590 روڈز اور 5 ایکسپریس ویز کے قیام کی جانب گامزن ہیں اور پبلک منی کو بچانے کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈبیلیو میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔