مشرق وسطیٰ

ایم ڈی واسا نے محرم الحرام کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کردیں

اس کے علاوہ، جلوس روٹس اور امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹینکرز کی تعیناتی کی ہدایات دیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ڈائریکٹرز آپریشن، انجینئرنگ، اور ریونیو ونگ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریونیو، مون سون بارشوں، اور محرم الحرام کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی واسا نے محرم الحرام کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں اور جلوس روٹس، امام بارگاہوں، اور قبرستانوں کے اطراف گٹروں پر ڈھکن کی موجودگی کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ اس کے علاوہ، جلوس روٹس اور امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹینکرز کی تعیناتی کی ہدایات دیں۔ محرم الحرام کے دنوں میں بارش کی صورت میں مون سون ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے احکامات دیے گئے۔ ریونیو کولیکشن میں کارکردگی نہ دکھانے پر ایم ڈی واسا نے برہمی کا اظہار کیا اور نادہندگان کے خلاف بلا مشروط ایکشن لینے اور ان کے پانی و سیوریج کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کیے۔ مزید برآں، مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہ کرنے کی ہدایات دی گئیں اور تمام مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپس پر عملے کو یونیفارم میں مستعد رہنے کی تاکید کی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button