صحت

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی گائنی ہسپتال نیوکرول آمد، اپگریڈیشن کے لئے ترقیاتی سکیم جلد تیار کرنے کی ہدایت

خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گائنی ہسپتال نیوکرول کی اپگریڈیشن کے لئے نئی ترقیاتی سکیم جلد تیار کی جائیگی۔

پاکستان لاہور(نمائند ہ .وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گائنی ہسپتال نیوکرول کی اپگریڈیشن کے لئے نئی ترقیاتی سکیم جلد تیار کی جائیگی۔علاقہ کی عوام اور مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے گائنی ہسپتال نیوکرول کے دورہ کے دوران کیا۔سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوہیب حسن اور ایم ایس گائنی ہسپتال ڈاکٹر خولہ طارق نے صوبائی وزیر صحت کا استقبال کیا۔خواجہ عمران نذیر ہسپتال کے او پی ڈی، ڈینٹل یونٹ، ایکسرے روم، الٹراساؤنڈ روم، فارمیسی اور ویٹنگ ایریا میں گئے اور مریضوں سے طبی سہولیات سے متعلق استفسار کیا۔جس پر مریضوں نے اظہار اطمینان کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کو ہدایت کی ہے ہسپتال کے ڈینٹل یونٹ میں ایکسرے مشین کی فراہمی، بلڈ بنک کو فعال کرنے اور این سی ڈی کلینک قائم کیا جائے۔انہوں نے مریضوں کی سہولت کے لئے کلرڈوپلر ٹیسٹ والی الٹراساؤنڈ مشین اور ایمرجنسی کارڈیک مانیٹر بھی فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ہسپتال کے ویٹنگ ایریا میں 4 واٹر کولرز اور اے سیز فوری لگوائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر صحت نے ڈاکٹرز، عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور ایم ایس کو شاباش دی۔صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گائنی ہسپتال میں روازنہ او پی ڈی میں 700 سے زائد مریض آتے ہیں اور 50 سے زائد سی سیکشن ہر ماہ ہسپتال میں ہوتے ہیں۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے مرحوم ملک پرویز اور سماجی رہنما حاجی نوید کی خدمات کو بھی سراہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button