اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود الیکشن ترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی سے منظور

ترمیمی بل کے مطابق انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود حکومتی جماعت مسلم لیگ نواز کے ارکان بلال اظہر کیانی اور زیب جعفر نے بل پیش کیا۔
بل میں 2017 کے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔
ترمیمی بل کے مطابق انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا، مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہوگی۔
ترمیمی بل میں کہا گیا کہ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہو گا۔
ایوان نے بل میں سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی پیش کردہ ترامیم ووٹنگ کے دوران مسترد کر دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button