سیف سٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بچی والدین سے ملوا دی
کالر نے بتایا کہ کچھ نشے کے عادی افراد اپنی بہن بتا کر بچی کو ساتھ لے جانا چاہتے تھے،ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو فوری موقع پر بھجوایا.بچوں سے متعلقہ کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کر کے 3 دبا کر ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، ترجمان سیف سٹیز
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):سیف سٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بچی والدین سے ملوا دی. تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے ایمرجنسی 15 ہیلپ لائن پر لاوارث بچی ملنے کی کال موصول ہوئی۔کالر نے بتایا کہ کچھ نشے کے عادی افراد اپنی بہن بتا کر بچی کو ساتھ لے جانا چاہتے تھے۔شک کی بنا پر شہریوں نے بچی کو نشے کے عادی افراد کو ساتھ لے جانے پر روک دیا۔ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو فوری موقع پر بھجوایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کو حفاظتی تحویل میں لیا اور زخمی بچی کو طبی امداد بھی فراہم کروائی۔سیف سٹی ٹیم نے ورثاء کی تلاش کی پوسٹ سوشل میڈیا پر لگائی۔ورثاء نے بچی کی پوسٹ دیکھ کر رابطہ کیا۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھا کہ ورچوئل چائلڈ سنٹر نے ریکارڈ چیک کرتے ہوئے بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔بچوں سے متعلقہ کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کر کے 3 دبا کر ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔