جنرل

چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا ء پرویز بٹ کی ڈی آئی جی آپریشنز دفتر آمد

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی چیئرپرسن کو دفتری اموربارے بریفنگ،لاہور پولیس تمام شہریوں خصوصاََخواتین کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے،پولیس تحفظ سنٹر ز بھی شہریوں کے ازالے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران

لاہور(بیورو رپرٹ):ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا ء پرویز بٹ کی دفترہذا آمدکے موقع پر اُن کااستقبال کیا۔ انہوں نے چیئر پرسن حناء پرویز بٹ کو آپس روم سمیت دفتر کی مختلف برانچز کا وزٹ کروایااور ورکنگ بارے آگاہی دی۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے حناء پرویز بٹ کو خواتین کے تحفظ کے لیے قائم سپیشل ویمن ورچوئل ڈیسک بارے بھی بریفنگ دی۔ محمد فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ ہوٹل آئی، ٹیننٹ رجسٹریشن، روپ،ویمن سیفٹی سمیت دیگر پولیس ایپ کی مدد سے کرائم کنٹرول کرنے اور خواتین ہراسگی کے واقعات کے تدارک میں بے حد مدد ملی۔ چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حناء پرویز بٹ نے خواتین پولیس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ دیگر محکمہ جات کی طرح محکمہ پولیس میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ محکمہ پولیس میں خواتین کا کردار نمایاں ہے۔ حناء پرویزبٹ کا کہنا تھا پولیس میں خواتین کی بھڑتی مقبولیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں۔ ورکنگ ویمن کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیحی بنیادوں میں شامل ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے مزید کہا کہ لاہور پولیس تمام شہریوں خصوصاََخواتین کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔پولیس تحفظ سنٹر ز بھی شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button