مشرق وسطیٰ
وفاقی وزیر داخلہ کا کراچی دھماکے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
بزدل دشمن نے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش کی ہے ۔ دکھ کی گھڑی میں چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں
لاہور (بیورورپورٹ):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں ائیرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے 2 چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے کہاکہ بزدل دشمن نے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش کی ہے ۔ دکھ کی گھڑی میں چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس المناک واقعہ کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔