صحت

پنجاب میں سموگ 11 ملین بچوں کے لیے سنگین خطرہ ہے،یونیسیف

ہ متاثرہ شہروں میں سینکڑوں افراد، بشمول درجنوں بچوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

نیویارک (نمائندہ وائس آف جرمنی )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف)نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں شدید آلودہ فضا لوگوں، بشمول پانچ سال سے کم عمر کے 1.1 کروڑ سے زیادہ بچوں کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن رہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیسیف نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور کئی دیگر اضلاع میں گذشتہ ہفتے فضائی آلودگی نے ریکارڈ توڑ دیے، جو عالمی ادارہ صحت کے فضائی معیار کے رہنما اصولوں سے سو گنا زیادہ تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شہروں میں سینکڑوں افراد، بشمول درجنوں بچوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اور آلودگی اتنی شدید ہے کہ یہ خلا سے بھی نظر آتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button