کھیل

کرتار پور اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے اشتراک سے بابا گورو نانک انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کا انعقاد

آج ہم نے بنیاد رکھ دی ہے ہر سال یہاں کبڈی میچ ہوگا۔ کھیلوں کے انعقاد سے دونوں ملکوں کے تعلقات ٹھیک ہو سکتے ہیں,چئیرمن متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن،اور پی ایم یو کرتار پور

لاہور : پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی، PMU کرتار پور اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے اشتراک سے بابا گورو نانک انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کا انعقاد ۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے ائے سکھ یاتری کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئے، کرتار پور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ۔ سی ای او کرتارپور ابو بکر آفتاب قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر ،چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین ،وزیر قانون پنجاب صہیب برتھ،وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر ۔ڈپٹی کمشنر نارووال سمیت بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر بھارت سے پاکستان آ نے سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔
بندیشہ رائل بیلجیم کبڈی کلب اور رائل کنگ کبڈی کلب کے درمیان کبڈی کا مقابلہ ہوا۔رائل بیلجیم کبڈی کلب نے فتح حاصل کی ۔پردھان پاکستان سے گردوارہ پر بندے کمیٹی سردار رمیش سنگھ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابا گرو نانک کبڈی فیسٹیول کے انعقاد پر چئیرمن متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن،اور پی ایم یو کرتار پور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے بنیاد رکھ دی ہے ہر سال یہاں کبڈی میچ ہوگا۔ کھیلوں کے انعقاد سے دونوں ملکوں کے تعلقات ٹھیک ہو سکتے ہیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔کرتار پور مینجمنٹ یونٹ کے چیف ایگزیکٹو افیسر ابوبکر افتاب قریشی کا کہنا ہے کہ کرتار پور انتظامیہ کھیلوں کے انعقاد کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔اور کھیل کے ذریعے محبت اور امن کا پیغام دنیا بھر میں پہنچائیں گے۔کبڈی فیسٹیول میں شریک سکھ یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی بنجا بی کلچر کی پہچان ہے سکھ یاتری ۔ گورو نانک کبڈی فیسٹیول کے انعقاد پر حکومت پاکستان مبارک باد کی مستحق ہے شریک

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button