اہم خبریںتازہ ترین

پاکستان پنجاب کرائم: سنگین مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو کوڑا کوش ہلاک

ہلاک ڈاکو 2023 میں کچہ ماچھکہ میں 3 اور گذشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا

(سید عاطف ندیم-پاکستان): پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو کوڑا کوش ہلاک کر دیا جبکہ کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہلاک ڈاکو 2023 میں کچہ ماچھکہ میں 3 اور گذشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔
ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں کے مقدمات میں بھی پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔
رحیم یار خان پولیس نے کچہ ماچھکہ کے علاقہ دولت آباد میں کوش گینگ کے ٹھکانوں کا گھیرا کیا۔ پولیس اور مسلح ڈاکوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے ڈاکوں کی کمین گاہیں نذر آتش کر دیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں، جدید ہتھیاروں اور ایلیٹ کمانڈوز کے ہمراہ پیش قدمی جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ڈاکو کو کیفرکردار تک پہچانے پر رحیم یارخان پولیس کو شاباش دی ہے۔ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے کہا کہ کچہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ڈاکوں کی سرکوبی کا عمل جاری رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button