سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال، آئی ٹی اور ٹیلی کام میں انقلابی کامیابیاں

ایک جامع منصوبے کے تحت 2 لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس کو آئی ٹی اسکلز کی ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ انہیں روزگار کے قابل بنایا جا سکے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے اپنے قیام کے دوسرے سال میں پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، جس سے ملک کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم ہوئی۔
ایس آئی ایف سی کے تحت عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل، مائیکروسافٹ، اور سسکو نے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں سرمایہ کاری کی، جس سے آئی ٹی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں آئیں۔
ایک جامع منصوبے کے تحت 2 لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس کو آئی ٹی اسکلز کی ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ انہیں روزگار کے قابل بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین کے ساتھ 5 سالہ ٹیکنالوجی اور اسکلز ٹرانسفر معاہدے کے ذریعے صنعتی جدت کا آغاز ہوا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے ذریعے ملک بھر میں 10 ہزار ای روزگار مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، جو سالانہ 50 ہزار فری لانسرز کو سہولیات فراہم کریں گے۔ فری لانسرز کے لیے ‘پے پال’ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی ممکن بنائی گئی ہے۔
آئی ٹی کمپنیوں کو بین الاقوامی لین دین کے لیے اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹس کی سہولت دی گئی ہے جبکہ اسٹارٹ اپس کو عالمی سرمایہ، تجربے اور مواقع تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تحت ملک بھر میں 43 جدید آئی ٹی پارکس فعال کیے جا چکے ہیں جبکہ اسلام آباد اور کراچی میں بڑے آئی ٹی پارکس کی تعمیر جاری ہے۔ ان اقدامات سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
نئی قومی فائبر پالیسی کے تحت پاکستان بھر میں کنیکٹیویٹی کی راہ ہموار ہوئی ہے، اور ملک 6GHZ اسپیکٹرم اور WI-FI 6E 10 ٹیکنالوجی کا آغاز کرنے والے سرکردہ ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔
پاکستان میں 4G کوریج 81 فیصد آبادی تک پہنچ چکی ہے، جبکہ فری لانسرز کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران آئی ٹی برآمدات 3.2 ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے یہ اقدامات پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی مضبوط بنیاد بن چکے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button