کھیل

وسیم خان کی جگہ نئے چیف ایگزیکٹو کانام سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلمان نصیرکو قائمقام چیف ایگزیکٹیو پی سی بی تعینات کردیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے سی ای او کے عہدے کی باقاعدہ تقرری بعد میں کی جائے گی۔

لاہور :وسیم خان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلمان نصیرکو قائمقام چیف ایگزیکٹیو پی سی بی تعینات کردیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلمان نصیرکو قائمقام چیف ایگزیکٹیو پی سی بی تعینات کردیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے سی ای او کے عہدے کی باقاعدہ تقرری بعد میں کی جائے گی۔
واضح رہے سلمان نصیر پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف آپریٹننگ آفیسر کے عہدے پر کام کررہے ہیں،فی الوقت سلمان نصیر کو سی ای او کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
اس سے قبل وسیم خان سے متعلق نجی خبر رساں ادارے میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ وسیم خان پی سی بی میں ملازمت کے دوران ماہانہ 26 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں ،جس کے جواب میں وسیم خان تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری تنخواہ اور مراعات کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے حالانکہ میں نے 2 سال کے عرصے میں غیر ملکی دوروں میں 40ہزار ڈالرز کے اخراجات وصول نہیں کئے۔
انہوں نے کہا کہ میری تنخواہ اور مراعات سے متعلق اعداد و شمار بڑھا چڑھا کر پیش کئے گئے جو مضحکہ خیز بات ہے اور ایسا صرف اور مجھے بدنام کرنے کیلئے کیا گیا۔ وسیم خان نے انکشاف کیا کہ پی سی بی میں ملازمت کے ابتدائی دو سالوں کے دوران میں نے اخراجات کی مد میں پی سی بی سے 40 ہزار ڈالر کی رقم وصول نہیں کی جو میرا استحقاق تھا مگر اس رقم سے دستبردار ہونے کا فیصلہ بھی میں نے خود ہی کیا تھا۔
واضح رہے کہ 50 سالہ وسیم خان پی سی بی میں تین سال تک چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے پر تعینات رہنے کے بعد حال ہی میں مستعفی ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں کام کا تجربہ بے حد شاندار رہا جس دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button