یورپتازہ ترین

برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو پولیس نے احتیاطی طور پر حراست میں لے لیا

تاہم، اس کیس میں عدالت نے ابھی تک حتمی گرفتاری کا حکم جاری نہیں کیا ہے، کیونکہ بولسونارو کی جانب سے اپیل کا عمل مکمل نہیں کیا گیا ہے۔

سابق برازیلی صدر جیئر بولسونارو کو ہفتے کے روز وفاقی پولیس نے حراست میں لے لیا۔  یہ بات ان کے وکیل نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتائی۔ یہ اقدام ان کی کئی  ماہ کی نظر بندی کے بعد کیا گیا۔ بولسونارو نے برازیل کی جمہوریت پر حملوں کے الزام میں سپریم کورٹ کی سزا کے خلاف اپیل کر رکھی تھی۔

بولسونارو کے وکیل سیلسو ویلارڈی نے گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی۔ ایک باخبر شخص نے کہا کہ یہ اقدام ان کی نظر بندی کی شرائط سے متعلق ایک احتیاطی تدبیر ہے۔
وفاقی پولیس کے ایک نمائندے نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بولسونارو ہفتے کی صبح برازیلیا میں ابتدائی طبی  معائنوں سے گزر رہے ہیں۔
دائیں بازو کے اس رہنما کو ستمبر میں 27 سال اور تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی، کیونکہ انہوں نے 2022 ء کے انتخابات میں شکست کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے بغاوت کی سازش کی تھی۔
بولسونارو کو اس منصوبے کا سرغنہ اور سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والا قرار دیا گیا، جس کا مقصد 2023 ء میں لولا ڈی سیلوا کو عہدہ  سنبھالنے سے روکنا تھا۔

16 اگست کو بولسونارو طبی معائنے کے لیے ہسپتال میں تھے۔
بولسونارو کو اس منصوبے کا سرغنہ اور سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والا قرار دیا گیا، جس کا مقصد 2023 ء میں لولا ڈی سیلوا کو عہدہ سنبھالنے سے روکنا تھا۔تصویر: Evaristo Sa/AFP

تاہم، اس کیس میں عدالت نے ابھی تک حتمی گرفتاری کا حکم جاری نہیں کیا ہے، کیونکہ بولسونارو کی جانب سے اپیل کا عمل مکمل نہیں کیا گیا ہے۔
100 دن سے زیادہ عرصے سے بولسونارو سخت نظر بندی میں تھے، کیونکہ انہوں نے ایک علیحدہ کیس میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کی تھی، جس میں الزام تھا کہ انہوں نے امریکہ کی مداخلت حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ ان کے خلاف فوجداری مقدمہ روکا جا سکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو بولسونارو کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے تھے، نے اس کیس کو "وچ ہنٹ” قرار دیا۔ انہوں نے اس کیس کی نگرانی کرنے والے جج مورائس پر پابندیاں لگائیں اور کئی برازیلی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بھی عائد کی، جسے انہوں نے اس ماہ کم کرنا شروع کیا۔
نظر بندی کے دوران، بولسونارو کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے منع کیا گیا تھا ، لیکن وہ اپنے سیاسی اتحادیوں سے ملاقاتیں کرتے رہے۔ ان کی قانونی ٹیم کو توقع ہے کہ وہ صحت کے مسائل کا حوالہ دے کر سزا اپنے گھر پر کاٹنے کی اجازت طلب کریں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button