مشرق وسطیٰ
مظفرگڑھ میں قیامت برپا، گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
پیرجہانیاں میں واقع گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر دم توڑ گئے۔
پیرجہانیاں میں واقع گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر دم توڑ گئے۔
گذشتہ رات پیر جہانیاں کے ایک گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے ، ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن مکمل کر لیا، متاثرہ گھر سے جھلسنے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جھلسنے والو ں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اہل خانہ گھر میں سوئے تھے کہ آگ لگ گئی، لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔