بین الاقوامیتازہ ترین
5 سال سے ایران میں قید برطانوی شہری کی سزا کیخلاف اپیل مسترد
ایران میں کئی سال سے قید برطانوی شہری نازنین زغاری کی سزا کے خلاف اپیل مسترد ہو گئی۔
نازنین زغاری کو اپریل میں دوسری بار ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، ساتھ ہی ان پر ایک سال کے لیے ملک چھوڑنے کی پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ نازنین زغاری کو ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور 5 برس ایران کی جیل میں قید رہنے والی نازنین زغاری کی سزا رواں برس مارچ میں ختم ہوئی تھی۔