پہلگام فالس فلیگ پر بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمتِ عملی کے باعث زمین بوس
شواہد سے واضح ہےکہ ہرفالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا فرسودہ سکرپٹ کے مطابق پاکستان مخالف مہم تیزکر دیتاہے۔ پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے مطالبے سے بھارتی موقف اور عزائم کو شدید نقصان پہنچا
سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
پہلگام فالس فلیگ پر بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمتِ عملی کے باعث زمین بوس ہو چکا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کی اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے باعث بھارتی ڈس انفارمیشن کیمپین مکمل طور پر غیر مؤثر ہوگئی تھی۔
پاکستان کی مؤثر ابلاغی حکمتِ عملی نے بھارتی سازش اور جھوٹ کو نہ صرف حقائق اور شواہد سے بے نقاب کیا بلکہ اسے مکمل طور پر ناکام بنا یا۔ پاکستان نے نہایت موثر طریقے سے لمحہ بہ لمحہ عوام اور اقوام عالم کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ رکھا۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بیانیے کی جنگ میں سچ غالب آیا اور بھارت کا گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب ہوا۔
شواہد سے واضح ہےکہ ہرفالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا فرسودہ سکرپٹ کے مطابق پاکستان مخالف مہم تیزکر دیتاہے۔ پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کے مطالبے سے بھارتی موقف اور عزائم کو شدید نقصان پہنچا۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی حقائق پر مبنی پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کے بیانیے کی کامیابی کی بنیاد حقائق اور سچائی پر مبنی مؤقف تھا۔بھارت کو ابلاغی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ سچ کے مقابل گمراہ کن بیانیہ کبھی پائیدار ثابت نہیں ہو سکتا۔پاکستان کی ابلاغی حکمتِ عملی ایک جامع کیس اسٹڈی کے طور پر سامنے آئی، جو ہر لحاظ سے قابلِ مطالعہ اور قابلِ تقلید ہے۔



