مشرق وسطیٰ

بیٹے کیساتھ گھر آنے پر بختاور کا استقبال کیا گیا

حال ہی میں بیٹے کی ماں بننے والی پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو ننھے مہمان کو لے کر گھر پہنچیں۔

حال ہی میں بیٹے کی ماں بننے والی پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو ننھے مہمان کو لے کر گھر پہنچیں۔
گھر پہنچنے پر بختاور بھٹو کا شاندار استقبال کیا گیا جس کی تصویر اور ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کا ایک حصہ ڈھیروں تحائف اور کھلونوں سے بھرا ہوا ہے جب کہ ایک طرف پھولوں سے سجاوٹ کی گئی ہے جو کہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہے۔
بختاور نے گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں بیٹے میر حاکم کے ہمراہ 17 اکتوبر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو زردار اور محمود چوہدری کے گھر 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام بختاور نے اپنے ماموں اور دادا کے نام پر میر حاکم محمود چوہدری رکھا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button