مشرق وسطیٰ
کورونا کی طرح ڈینگی کو بھی شکست دیں گے: معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دور میں لانگ بوٹ اور ہیٹ پالیسی کے تحت فوگنگ اسپرے سے لوگ پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دور میں لانگ بوٹ اور ہیٹ پالیسی کے تحت فوگنگ اسپرے سے لوگ پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔
حسان خاور نے لاہور میں ڈینگی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے انہیں بریفنگ دی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حسان خاور نے کہا کہ حکومت نے جیسے کورونا کا مقابلہ کیا ویسے ہی ڈینگی کو بھی شکست دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی فوگنگ پالیسی مضر صحت ثابت ہوئی، شہباز شریف دور میں لانگ بوٹ اورہیٹ پالیسی کے تحت فوگنگ اسپرے سے لوگ پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔
حسان خاور نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے شکایات دور کریں گے اور انکوائری بھی کریں گے۔