پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا قیام امن کیلئے سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے افسروں اور اہلکاروں کے جذبے اور قربانیوں کو سلام

امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف، محبت و احترام کیساتھ جینے کا دوسرا نام ہے،دعا ہے کہ ر سو، ہردم امن و خوشحالی ہو، عالمی یوم امن پر پیغام

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

انصار ذاہد سیال-پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔ امن کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے قیام امن کے لئے سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے افسروں اور اہلکاروں کے جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں امن وامان کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل پولیس اوراور دیگر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو بھی سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں امن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کیا۔ عالمی یوم امن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ عالمی یوم امن ہمیں برداشت اور رواداری پر عمل پیرا ہونے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پائیدار امن ناگزیر ہے۔امن ترقی اور خوشحالی کی بنیادی ضرورت ہے۔ امن سے ہی خوشحالی کے پھول کھلتے ہیں، خوشیاں ہر سو پھیلتی ہیں۔وزیرعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ معاشرے میں امن کے فروغ کے لئے ہر فرد کو اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف، محبت و احترام کیساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اللہ تعالیٰ کے حضوردعا کی کہ خدا کرے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سو، ہردم امن و خوشحالی ہو۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button