انٹرٹینمینٹاہم خبریں

نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

آخری رسومات میں مہاراشٹرا کی نائب وزیراعلیٰ سونیترا پوار، مرکزی وزراء، اداکار مکرند انسپورے، جیکی شروف، فلم ساز انیل شرما اور ساجد ناڈیاڈوالا سمیت متعدد معروف شخصیات شریک ہوئیں۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

اختر جاوید-دہلی
بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونے میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں، جس میں ہزاروں مداحوں سمیت شوبز اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

75 سالہ نانا پاٹیکر کی مبینہ خواہش کے مطابق ان کی آخری رسومات فارم ہاؤس میں ادا کی گئیں۔ ان کی میت گوا سے پونے منتقل کی گئی، جہاں مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
آخری رسومات میں مہاراشٹرا کی نائب وزیراعلیٰ سونیترا پوار، مرکزی وزراء، اداکار مکرند انسپورے، جیکی شروف، فلم ساز انیل شرما اور ساجد ناڈیاڈوالا سمیت متعدد معروف شخصیات شریک ہوئیں۔

نانا پاٹیکر کی آخری رسومات میں سیاست، فلم، کھیل اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں مداح بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ نانا پاٹیکر جمعرات کی علی الصبح گوا میں اپنے گھر پر انتقال کرگئے تھے۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق ڈاکٹروں کو انہیں دل کا دورہ پڑنے کا شبہ تھا۔
نانا پاٹیکر نے ’’کرانتی ویر‘‘ اور ’’خاموشی: دی میوزیکل‘‘ سمیت متعدد فلموں میں یادگار کردار ادا کیے اور اپنی منفرد اداکاری کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کی

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button