انٹرٹینمینٹتازہ ترین

کرشنا مندر میں ہندو مذہبی تہوار دسہرہ ،ہندو برادر ی کی بوچا پاٹ

دسہرہ کی مذہبی تقریبات کے دوران ہندو برادری کی جانب سے خصوصی پوجا پاٹ، آرتی اور دیگر مذہبی رسومات ادا کی گئیں

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام ہندو برادری کا مذہبی تہوار دسہرہ کی تقریب شری کرشنا مندر راوی روڈ لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں ہندو برادری کے افراد، مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی ۔دسہرہ ہندو مذہب کا اہم تہوار ہے جو نیکی کی بدی پر فتح کے طور پر منایا جاتا ہے۔یہ تہوار عام طور پر بھگوان رام کی راون پر فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری (شرائنز)عثمان خان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سعادت شہباز خان کہوٹ نے خصوصی شرکت کی اور ہندو برادری کو دسہرہ کے مذہبی تہوار کی مبارکباد پیش کی۔

کرشنا مندر میں ہندو مذہبی تہوار دسہرہ ،ہندو برادر ی کی بوچا پاٹ
کرشنا مندر میں ہندو مذہبی تہوار دسہرہ ،ہندو برادر ی کی بوچا پاٹ

دسہرہ کی مذہبی تقریبات کے دوران ہندو برادری کی جانب سے خصوصی پوجا پاٹ، آرتی اور دیگر مذہبی رسومات ادا کی گئیں، جبکہ ملکی ترقی، خوشحالی، امن و سلامتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اس موقع پر ہندو برادری کے نمائندوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور مذہبی تہواروں کے انعقاد کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہتے ہوئے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان اور سیکرٹری ناصر مشتاق کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا شرکاء نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو اپنے مذہبی تہوار عقیدے اور روایات کے مطابق منانے کے مواقع فراہم کرنا بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کی مثبت مثال ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button