اہم خبریںتازہ ترین

کھیلوں میں کھویا ہوا مقام واپس پانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا: عارف سعید

اولمپک میڈلز کے حصول کے لیے بھاری سرمایہ کاری اور ’پوڈیم پروگرام‘ وقت کی اہم ضرورت ہے: طیب اکرام

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

رانا زاہد اشفاق-پاکستان
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے صدر عارف سعید نے ایشین گیمز اور اولمپکس میں زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتنے کے لیے ’ٹیم پاکستان‘ کے جذبے کے تحت ایک نئے قومی کھیلوں کے وژن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لیے قومی اتحاد، بھاری سرمایہ کاری اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجتماعی عزم ناگزیر ہے۔ ایشین گیمز کے میڈلسٹس کے اعزاز میں پی او اے کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف سعید نے گزشتہ دہائیوں میں پاکستان کے میڈلز کی گرتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ 1954 سے 1974 تک پاکستان نے 95 اور 1978 سے 2002 تک 87 میڈلز جیتے، تاہم 2006 سے 2026 کے دوران یہ تعداد کم ہو کر محض 34 رہ گئی جس کی بڑی وجہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی فنڈنگ میں کمی ہے، جبکہ انہوں نے باکسنگ، ایتھلیٹکس اور ریسلنگ پر خصوصی توجہ دینے اور مستحق کھلاڑیوں کے لیے میرٹ پر اسکالرشپ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو رکنیت کی بحالی کے لیے درخواست دینے کا مشورہ بھی دیا۔ تقریب میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر طیب اکرام، پی او اے کی سینئر نائب صدر فاطمہ لاکھانی، سیکرٹری جنرل خالد محمود، اولمپیئن طاہر زمان، چوہدری یعقوب، اعصام الحق قریشی، سلمان اقبال بٹ، کرنل وسیم جنجوعہ سمیت میڈلسٹس غلام مصطفیٰ بشیر (شوٹنگ) اور عاصم خان (جیو جتسو) نے شرکت کی، جہاں طیب اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 کی تیاری کے لیے پاکستان کو فوری طور پر ایک الگ ’وزارتِ کھیل‘ قائم کرنی چاہیے اور میڈل جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے ’پوڈیم پروگرام‘ شروع کرنا ہوگا۔ اس موقع پر چوہدری یعقوب نے جدید ٹریننگ سہولیات و ہاسٹلز کی ضرورت پر زور دیا، فاطمہ لاکھانی نے 2002 کے بعد ایشین گیمز میں بہترین کارکردگی اور والی بال ٹیم کے تاریخی میڈل کو کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر قرار دیا، جیو جتسو کے میڈلسٹ عاصم خان نے معاشی مسائل اجاگر کرتے ہوئے صبح مارکیٹ میں کام اور شام کو ٹریننگ کرنے کا ذکر کیا، جبکہ سلمان اقبال بٹ کی جانب سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی انجری کے بعد بحالی کے لیے مکمل سرپرستی جاری رکھنے کے مطالبے پر صدر پی او اے نے واضح کیا کہ ارشد ندیم کو بیرونِ ملک ٹریننگ کے لیے مکمل آزادی اور سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button