خشک سالی، فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے
خشک سالی ، فضائی آلودگی اور گرد و غبار کم کرنے کے لیے دنیا کے اکثر ممالک میں مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے جاری ہیں ۔
لندن: خشک سالی ، فضائی آلودگی اور گرد و غبار کم کرنے کے لیے دنیا کے اکثر ممالک میں مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے جاری ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گرم موسم کی شدت کم کرنے ، خشک سالی ختم کرنے اور اس کے علاوہ فضائی آلودگی ، گرد و غبار کم کرنے کے لیے بھی مصنوعی بارش کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے ۔
چین میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مصنوعی بارش برسائی جاتی ہے ۔ مصنوعی بارش کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے بادلوں کے اوپر سوڈیم کلورائیڈ ، سلور آئیوڈائیڈ اور دیگر کیمیکل چھڑکے جاتے ہیں ۔ جو بادلوں میں برفیلے کرسٹلز بناتے ہیں اور بادلوں کو بھاری کر دیتے ہیں ، جس کے بعد بارش ہونے لگتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی بارش کو کلاؤڈ سیڈنگ یا بادل بیجنا کہا جاتا ہے ۔
سانحہ اے پی ایس کیس،سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد عمران خان کی ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات
واضح رہے کہ دبئی میں ڈرون کے ذریعے بادلوں کو برقی شاک دے کر مصنوعی بارش برسانے کا ، کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے ۔