مشرق وسطیٰ

لاہور میں سموگ کے سائے برقرار، تعلیمی ادارے تین دن بند رہیں گے

پنجاب حکومت کا جاری کردہ نوٹیفکیشن 27 نومبر سے 15 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔ پنجاب حکومت نے سموگ کی وجہ سے لاہور میں ہفتے میں تین دن کیلئے سکولز، کالجز اور اکیڈمیز کو بند کرنے کی منظوری دی تھی۔

پنجاب حکومت کا جاری کردہ نوٹیفکیشن 27 نومبر سے 15 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔ پنجاب حکومت نے سموگ کی وجہ سے لاہور میں ہفتے میں تین دن کیلئے سکولز، کالجز اور اکیڈمیز کو بند کرنے کی منظوری دی تھی۔
لاہور میں سموگ کے سائے برقرار ہیں، کل سے تین دن کیلئے سکولز، کالجز، اکیڈمیز سمیت پرائیویٹ دفاتر بند رہیں گے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کا جاری کردہ نوٹیفکیشن 27 نومبر سے 15 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔ پنجاب حکومت نے سموگ کی وجہ سے لاہور میں ہفتے میں تین دن کیلئے سکولز، کالجز اور اکیڈمیز کو بند کرنے کی منظوری دی تھی۔ پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل سے لاہور میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز، کالجز اور اکیڈمیز تین دن کیلئے بند رہیں گی۔ لاہور کی حدود میں پرائیویٹ دفاتر بھی تین روز چھٹی کریں گے۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق پرائیویٹ دفاتر کا عملہ کورونا وبا کی طرح سوموار کے روز گھر میں بیٹھ کر آن لائن کام کرے گا۔ پیر کی چھٹی کے دوران تعلیمی اداروں کو طلباء کی آن لائن کلاس جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button