کھیل

چٹاگانگ ٹیسٹ کا پہلا روز: مشفیق اور لٹن داس کی شاندار بیٹنگ، بنگلادیش نے 253 رنز بنا لیے

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز کے پہلے روز بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے ہیں۔

چٹا گانگ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز کے پہلے روز بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے ہیں۔
چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے اور دونوں نے 14، 14 رنز بنائے۔بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 14 رنز بنائے۔
ایک موقع پر صرف 49 رنز پر بنگلا دیش کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے تو اس موقع پر مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔
لٹن داس نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی جبکہ مشفیق الرحیم بھی نصف سنچری اسکور کر چکے ہیں۔
خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل 5 اوورز پہلے ہی ختم کر دیا گیا، کھیل ختم ہوا تو لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بنگلا دیش کا بیٹنگ کا فیصلہ
بنگلادیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلا دیش کی جانب سے یاسر علی جبکہ پاکستان کی جانب سے 22 سالہ عبداللہ شفیق ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کو کپتان بابر اعظم نےگرین کیپ دی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ سعود شکیل، امام الحق، سرفراز احمد، محمد نواز، زاہد محمود اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button