بلوچستان کے کالجز و یونیورسٹیز کی طالبات کا لاہورمطالعاتی دورہ
بلوچستان کے مختلف کالجز و یونیورسٹیز کی طالبات مطالعاتی دورہ کے لیے لاہور پہنچ گئیں۔ یہ دورہ رائزنگ یوتھ جامعة المحصنات کوئٹہ ہیلپنگ ہینڈفار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے تعاون سے کروایا جا رہا ہے
لاہور : بلوچستان کے مختلف کالجز و یونیورسٹیز کی طالبات مطالعاتی دورہ کے لیے لاہور پہنچ گئیں۔ یہ دورہ رائزنگ یوتھ جامعة المحصنات کوئٹہ ہیلپنگ ہینڈفار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے تعاون سے کروایا جا رہا ہے، طالبات کے اس دورہ کا مقصد انہیں مثبت سر گرمیوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا اور ان کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے جبکہ نوجوانوں میں لیڈر شپ اور کردار سازی کا فروغ ، بین الصوبائی ہم آہنگی، امن محبت بھائی چارہ نوجوانوں کی فکری اور ذہنی نشوونما کیلئے کوششیں کی جائینگی۔ مطالعاتی دورہ کے دوران رفاہ یونیورسٹی کے وزٹ سمیت اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ میں منشیات کے متعلق بریفنگ اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان سے ملاقات بھی شامل ہے۔ دریں اثنا طالبات کو لاہور کے تاریخی مقامات کے دورہ اور شہر اقبالؒ سیالکوٹ میں بین الاقوامی کھیلوں کا سامان بنانے والی فیکٹری ہارورڈ کے وزٹ کے علاوہ اسلام آباد اور دیگر شہروں کا وزٹ بھی کروایا جائے گا جس میں مختلف سماجی، سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی جائینگی۔