مشرق وسطیٰ

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا مختلف جگہ پر غیر قانونی چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاوٴن اور چلان

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے رایونڈ روڈ اور ٹھوکر پر غیر قانونی چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوےٴ رواں ہفتے 469 پبلک سروس گاڑیوں کو 2لاکھ کے چالان ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے رایونڈ روڈ اور ٹھوکر پر غیر قانونی چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوےٴ رواں ہفتے 469 پبلک سروس گاڑیوں کو 2لاکھ کے چالان ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں جبکہ 74 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کروا دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ سکندر ذیشان نے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی بغیر روٹ و فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف زیروں ٹالرنس پالیسی اختیار رکھے ہوےِٴ ہیں۔ سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے ٹرانسپورٹر حضرات کو جلد از جلد اپنے کاغزات مکمل کرنے کی ھدایات دیتے ہوے کہا ھے کہ گاڑی کی بروقت فٹنس کروانے سے ہی شہر میں جاری سموگ کی آفت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس مہم کے تحت جس بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے پاس روٹ پرمٹ و فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہو گا، اس گاڑی کے کاغذات قبضے میں لیں کر تب تک واپس نہیں کیے جاےٴ گے جب تک اس گاڑی کا مالک، گاڑی کا روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ یا دونوں نہیں بنوا لیتا۔ چیف ایگزیکٹو آفسر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ سکندر ذیشان نے ڈپٹی جنرل مینجر انفورسمنٹ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فیصل یوسف کو مکمل کاغذات نہ رکھنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائی اسی طرح سختی سے جاری رکھنے کی ہدایات دےدی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button