میگا کرپشن، گرفتار ڈپٹی کمشنر مٹیاری رقم واپس کرنے کو تیار ہو گئے
ذرائع کے مطابق گرفتار ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان راشد کرپشن کی رقم واپس کرنے کو تیار ہو گئے ہیں، انھوں نے کہا کہ ’’پیسے دینے کو تیار ہوں لیکن مجھے کلین چٹ کیسے دلائیں گے؟‘‘
کراچی: مٹیاری میگا کرپشن اسکینڈل میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان راشد رقم واپس کرنے کو تیار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان راشد کرپشن کی رقم واپس کرنے کو تیار ہو گئے ہیں، انھوں نے کہا کہ ’’پیسے دینے کو تیار ہوں لیکن مجھے کلین چٹ کیسے دلائیں گے؟‘‘
سکھر حیدرآباد موٹر وے ایم 6 منصوبے میں پونے دو ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان راشد کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارڈپٹی کمشنر نے اینٹی کرپشن کے سامنے کرپشن کی رقم واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم انھوں نے استفسار کیا کہ انھیں کس طرح اس کیس سے کلین چٹ دی جائے گی۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق عدنان راشد نے انکشاف کیا کہ ’’میرے حصے کی رقم 450 ملین روپے میں نے گاؤں منتقل کی ہے، میں غائب کی گئی باقی رقم کا بریک اپ بھی اینٹی کرپشن کو بتانے کو تیار ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ این ایچ اے کی طرف سے دیے گئے 4 ارب روپے میں 2 ارب 37 کروڑ غائب کر دیے گئے تھے، اس سلسلے میں گرفتار ڈپٹی کمشنر سے اینٹی کرپشن اور 2 آئی جیز نے تحقیقات کیں۔
ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عدنان راشد نے رقم واپس کرنے کی یہ شرط پیش کی ہے کہ انھیں سیف ایگزٹ دی جائے۔