جیلانی پارک ونٹر فیسٹول میں ”داستان گوئی ”کی رنگا رنگ تقریب
ملک کے نامور لوک فنکارفضل جٹ کی داستان گوئی کی تقریب پنجابی لوک گیت، ہیر رانجھا، سوہنی ماہیوال سمیت دیگر کلام پیش کیے
لاہورپاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی)جیلانی پارک ونٹر فیسٹول میں ”داستان گوئی ”کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ونٹر وفیسٹول میں آئے شہریوں کی داستان گوئی کی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ملک کے نامور لوک فنکارفضل جٹ کی داستان گوئی کی تقریب پنجابی لوک گیت، ہیر رانجھا، سوہنی ماہیوال سمیت دیگر کلام پیش کیے۔ داستان گوئی میں شہریوں نے پنجابی لوک گیت،کلام، داستانیں اور کہانیاں کو شہریوں نے بے حد پسند کیا۔تقریب ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید خصوصی شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے اہل لاہور کیلئے 17 دسمبر تک ونٹر فیسٹول جیلانی پارک میں سجایا ہے جس میں مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ونٹر فیسٹول میں سیرو تفریح کیلئے آنے والے شہریوں بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔