مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے کے ملازمین کو مجوزہ میڈیکل پالیسی کے مطابق صحت کی سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی ، فلاحی اوررفاہی اداروں کی تشہیر کیلئے لگانے جانے والے سٹیمرز اور بل بورڈ ز پر ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پی ایچ اے لاہور کی بورڈ آف ڈائریکٹر کی 23 ویں میٹنگ کی صدارت چیئرمین پی ایچ اے بورڈ آف ڈائریکٹر انجینئر یاسر گیلانی کررہے ہیں ۔ میٹنگ میں وائس چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید، سیکرٹری بورڈ آف ڈائریکٹر ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں 5 نکاتی ایجنڈہ زیر بحث آیا ۔ پی ایچ اے لاہور کی بائیسویں بورڈ میٹنگ کے منٹس کی منظوری دی گئی۔پی ایچ اے کے کا ریونیو کو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ ریونیو کو بہتر بنانے کیلئے رولز اینڈ ریگولیشن برائے سٹیمر اور بل بورڈ ز کے ریٹس میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی ، فلاحی اوررفاہی اداروں کی تشہیر کیلئے لگانے جانے والے سٹیمرز اور بل بورڈ ز پر ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ایچ اے کے ملازمین کو مجوزہ میڈیکل پالیسی کے مطابق صحت کی سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر گلشن اقبال پارک دھماکے میں پی ایچ اے کے سیکورٹی گارڈ عنایت کے بیٹے کو 17 A کے تحت کنٹریکٹ ملازمت کی منظوری دی گئی ۔ سیکورٹی گارڈ عنایت کے 3 بچے دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔میٹنگ میں بورڈ نے متفقہ طور پر گلشن اقبال پارک کے گیٹ نمبر 3 کو عنایت گیٹ کا نام دینے کی منظوری دی بعدازں سیکورٹی گارڈ نے عنایت کو بورڈ نے ذیشان جاوید نے خراج تحسین پیش کیا اور پھول پیش کیے ۔ ڈی جی پی ایچ اے نے سیکورٹی گارڈ عنایت کے بیٹے کو 17 A کے تحت کنٹریکٹ ملازمت کا لیٹردیا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button