لاہور: پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 18 واں گورننگ باڈی اجلاس کا انعقاد ہوا
مزید پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیئے الٹرافلٹریشن ہینڈ پمپس کی تنصیب اوریونیسف کے تعاون سے جاری
لاہور پاکستان(نمائندہ وئس آف جرمنی):پنجاب آبِ پاک اتھارٹی کے گورننگ باڈی کے اجلاس میں پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یونیسف کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیز پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے جدید منصوبوں کے حوالے سے بھی ممبران کو آگاہ کیا گیا۔
پنجاب آبِ پاک اتھارٹی کی گورننگ باڈی کااٹھارواں اجلاس آبِ پاک اتھارٹی کے ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چئیرمین آبِ پاک اتھارٹی سردار اویس خان دریشک نے کی۔
سیکرٹری گورننگ باڈی سید زاہد عزیز کی جانب سے پنجاب میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ مزید پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیئے الٹرافلٹریشن ہینڈ پمپس کی تنصیب اوریونیسف کے تعاون سے جاری صاف پانی کے منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔ الٹرافلٹریشن ہینڈ پمپس کی تنصیب کی بدولت سیلابی پانی کو بغیر بجلی کے استعمال سے پینے کے قابل بنایا جاسکتا ہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں سیلاب متاثرین مستفید ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یونیسف کے تعاون سے 18,000 جیری کین پانی کی بوتلیں سیلاب متاثرین میں تقسیم کی گیئں۔ اس موقع پرچئیرمین آبِ پاک اتھارٹی سردار اویس خان دریشک کا کہنا تھا کہ پانی کے شعبے میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جس کی بدولت صحت کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ گورننگ باڈی کے ممبران میں سے احمد صابر سبحانی، کامران ملک، محمد یاسین جنجوعہ، ڈاکٹر شکیل خان اور شاہد سردار نے شرکت کی.