مشرق وسطیٰ

اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دن رات شہریوں کی خدمت میں مصروف پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و ہماری بہبود اولین ترجیح ہے، سی سی پی او لاہور

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ رواں سال49 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد رقم ملازمین اور ورثا کی فلاح و بہبود پر خرچ کی گئی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور پولیس اپنے شہدا،ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین اور ان کے ورثا کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس محدود وسائل اور مشکل حالات میں شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت نیز امن کے قیام کے لیے بہترین فرائض سرانجام دے رہی ہے۔اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دن رات شہریوں کی خدمت میں مصروف پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و ہماری بہبود اولین ترجیح ہے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ رواں سال49 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد رقم ملازمین اور ورثا کی فلاح و بہبود پر خرچ کی گئی۔پولیس فیملیز میں مجموعی طور پر 25 کروڑ 97 لاکھ روپے کی فنانشل گرانٹس تقسیم کی گئیں۔سکالرز شپ کی مد میں 02 کروڑ 46 لاکھ روپے پولیس ملازمین کے بچوں میں تقسیم کئے گئے۔غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بچیوں کی شادی بیاہ کے لئے جہیز فنڈ سے 05 کروڑ 83 لاکھ 45 ہزار روپے تقسیم ہوئے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے فرض کی راہ میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کے اہل خانہ کے لئے گھر خریدنے پر 02 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقوم خرچ کی گئیں۔مزید برآں گروپ انشورنس کی مد میں 05 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹس تقسیم کی گئی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مینٹیننس الاؤنس کی مدد میں 02 کروڑ 03 لاکھ روپے پولیس ملازمین اور اہل خانہ میں تقسیم کئے گئے جبکہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کی مد میں 07 کروڑ01 لاکھ 62 ہزار روپے سے زائد کی رقوم تقسیم کی گئیں۔اسی طرح ریٹائرڈ ہونے والے پولیس اہلکاروں کی آخری ماہ کی تنخواہوں کی مد میں 01 کروڑ 17 لاکھ 93 ہزار روپے دیئے گئے۔ویلفیئر گرانٹس حاصل کرنے والوں میں لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے اہلکار اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا ہےکہ کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر کی سپرویژن میں قائم ویلفیئر آئی برانچ کے ذریعے پولیس ملازمین کے ورثا کی مالی مدد اور واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔پولیس ملازمین کے ویلفیئر سے متعلقہ معاملات میں راہنمائی کے لئےفوکل پرسنز بھی مقرر کئے گئے ہیں۔غلام محمود ڈوگر نے خبردار کیا کہ ویلفئیر کیسز میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں،کسی بھی غفلت پر متعلقہ فوکل پرسن ذمہ دار ہوگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button