مشرق وسطیٰ

اہم شاہراہوں کو ماڈل شاہراہیں بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عامر احمد خان

شعبہ ٹاﺅن پلاننگ زون ٹو کا مین بلیوارڈ اقبال ٹا ون میں آپریشن،غیرقانونی تجاوزات مسمار

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور کی 9اہم شاہراہوں کو ماڈل شاہراہیں بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، شہر یوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کی خاطر ان شاہراہوں کو ماڈل شاہراہیں بنایاجائے گا۔ماڈل شاہراہوں پر قائم اداروں ، ریستورانوں، سکولز، دفاتر و تجارتی مراکز کو بار بار نوٹسز جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنی پارکنگ سائٹس سے تجاوزات ختم کردیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات و کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
دریں اثناءڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے عامرا حمد خان کی ہدایت اور عدالتی حکم پر ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ زون ٹو نے مین بلیوارڈ اقبال ٹا ون میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے ٹریفک کے بہاﺅ اور پارکنگ میں رکاوٹ پیداکرنے والی 20سے زائد غیرقانونی تجاوزات کو مسمار کردیااور سامان ضبط کر لیا۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاﺅن پلا ننگ زون ٹو سلمان محفوظ نے کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button