مشرق وسطیٰ

پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

انہوں نے اپنے دورے کا آغاز جامعہ دارالعلوم کراچی میں حاضری سے کیا

اسلام آباد پکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، انہوں نے اپنے دورے کا آغاز جامعہ دارالعلوم کراچی میں حاضری سے کیا، جہاں انہوں نے حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی رحمتہ اللہ علیہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کے علاوہ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا زبیر اشرف عثمانی اور دیگر اساتذہ و حضرات سے تعزیت کی، اس موقع پر حضرت شیخ الاسلام سے سودی نظام کے خلاف جدوجہد کی تازہ صورتحال اور 30 نومبر کو کراچی میں منعقد ہونے والے قومی سیمینار کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا، پاکستان شریعت کونسل پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات حافظ امجد محمود معاویہ بھی اس دورہ میں ان کے ہمراہ ہیں، مولانا زاہد الراشدی منگل کی صبح پاکستان شریعت کونسل کی صوبائی مجلس شوری کے اجلاس میں شریک ہوں گے جو صوبائی امیر مولانا قاری اللہ داد کی صدارت میں منعقد ہو رہا ہے،اجلاس میں تحریک انسداد سود کے حوالے سے مولانا راشدی تفصیلی بریفنگ دیں گے، پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل اپنے چار روزہ قیام کے دوران معھد الخلیل بہادر آباد، ادارہ العلم و التحقیق ناظم آباد، جامعہ الرشید، جامعہ انوار القرآن آدم ٹاؤن اور دیگر مراکز میں مختلف اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔ان شاء اللہ تعالٰی

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button