مشرق وسطیٰ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز کی مینٹیننس (maintenance) کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام،

حکومت پنجاب کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنسنگ کی مد میں دیا جانے والا 15 فیصد شئیر پبلک فیسیلٹی سنٹرز میں سہولیات کی بہتری پر خرچ ہو گا، آئی جی پنجاب

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز کی مینٹیننس (maintenance) کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس کے اپنے ریونیو سے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز کی مینٹیننس کیلئے ہر ماہ فنڈ دئیے جائیں گے، پلانٹس مشینری، سٹیشنری، فرنیچر، اے سی سمیت دیگر کے لئے سالانہ بجٹ سے پہلے ہی فنڈز سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز کو دیئے جا رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنسنگ کی مد میں دیا جانے والا 15 فیصد شئیر پبلک فیسیلٹی سنٹرز میں سہولیات کی بہتری پر خرچ ہو گا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز کی مینٹیننس کیلئے تمام اضلاع کو تحریری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں، ان تھانوں کی مینٹیننس کے لئے 24 کروڑ روپے پر مشتمل پہلی فنانشل گرانٹ تھانوں کو ریلیز کر دی گئی ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ صرف ایک کلومیٹر رنگ روڈ کے مساوی خرچے میں ان تھانوں کو دنیا کے خوبصورت ترین دفاتر میں بدل دیا گیا، آئی جی پنجاب نےکہا کہ ہمارے تھانے دنیا کے خوبصورت ترین سروس مراکز، نئے فنانشل سپورٹ سسٹم کے تحت انکی خوبصورتی برقرار رکھی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ان تھانوں میں شہریوں نے شادیوں کے فوٹو شوٹ کئے ، سالگرہ منائیں ، امریکہ، کینیڈا سے آئی فیملیز انہیں سراہتی ہیں یہ تمام سہولیات اور وسائل اس ملک کے شہریوں کو پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلئے مہیا کی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تھانوں کے فرنٹ اینڈز کو عوام کے لئے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر اپ گریڈ کیا گیا، ہمارے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور تھانیداروں نے اپنی فیملیز کے ساتھ سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز کو ڈیزائن کیا، الحمدللہ ان سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز کی دیکھ بھال بھی ہو گی اور ان کو زیادہ خوبصورت کرکے بھی دکھایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button