مشرق وسطیٰ

اردو کو فروغ اور اس جائز مقام دے کر ہی ترقی ممکن ہے ، قومی زبان تحریک

اردو ہماری قومی زبان ہے ائین میں درج ہے جبکہ سپرئم کورٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے مگر ابھی تک اردو کو دفتری زبان کا درجہ حاصل نہیں ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ دنیا کی ترقی یافتہ اقوام نے اپنی قومی زبان کو فروغ دے کر ہی ترقی کی ہے اس کی مثال جاپان ، فرانس ، چائنا ، یوکے اور دیگر ممالک شامل ہیں ان خیالات کا اظہار صدر تقریب خالد محمود چئیرمین ظفر علی فاونڈیشن مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عبدالحنان سابق وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی ،حکیم راحت نسیم سوہدروی ،جمیل بھٹی، حامد انوار، عبدالمنان اور پروفیسر سلیم ھا شمی نے ظفر علی فاونڈیشن میں نفاذ اردو اور سماجی ذرائع ابلاغ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے ائین میں درج ہے جبکہ سپرئم کورٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے مگر ابھی تک اردو کو دفتری زبان کا درجہ حاصل نہیں ہے علم کا فروغ بھی اپنی زبان میں زیادہ ممکن ہے چند محکوم اور مفلوک الحال اقوام کے علاوہ تمام ممالک اپنی قومی زبان کو تعلیم اور دفتری زبان قرار دیتے ہیں اج سماجی ذرئعہ ابلاغ کا دور ہے اس شعبہ سے وابستہ اردو کے فروغ اور اس کا مقام دلانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اردو دنیا بھر میں بہت زیادہ بولی جانے والی اور علم وادب کا گہوارہ زبان ہے قائد اعظم نے بھی اردو کو قومی زبان قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا ملک کی ترقی کے لئے اس کو قومی زبان کی حثیت سے فروغ دینا ہوگا اور نصاب اردو میں کرنا ہوگا.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button