لیسکو اپنے صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ریجن میں لوڈ شیڈنگ منسٹری پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کی جارہی ہے ہائی لاسز والے فیڈرز پر تین سے چار گھنٹے جبکہ کم لاسز والے فیڈرز جن پر بجلی چوری نہیں ہے دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):700کے قریب لائن اسٹاف فیلڈ میں صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے کام کر رہا ہے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ریجن میں لوڈ شیڈنگ منسٹری پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کی جارہی ہے ہائی لاسز والے فیڈرز پر تین سے چار گھنٹے جبکہ کم لاسز والے فیڈرز جن پر بجلی چوری نہیں ہے دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔لیسکو میں میٹریل کی کمی کو پورا کر دیا گیا ہے اسٹورز میں ٹرانسفارمرز، میٹرز، کیبلز کافی تعداد میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے آج لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کے ہمراہ ساؤتھ سرکل میں پریس بریفنگ کے دوران کیا۔چیئرمین لیسکو حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کوبروقت ممکن بنانے کے لئے ہم نے کنسٹرکشن کے اسٹاف کو بھی شامل کرکے 175ٹیمیں بنائی ہیں جو کہ فیلڈ میں موجود ہیں لیسکو کے 700کے قریب لائن اسٹاف صارفین کے شکایات کے ازالے کے لئے کام کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لیسکو میں جاری ترقیاتی کاموں کی مد میں دی جانے والی شٹ ڈاؤن کو فی الفور روک دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لیسکو کی ڈیمانڈ جو کہ پچھلے سال 4000میگا واٹ پر تھی اس سال بڑھ کر 6000میگا واٹ پر پہنچ گئی ہے۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں ہیٹ ویو کی وجہ سے لیسکو ریجن میں ٹرپنگ اور ٹرانسفارمرز خراب کے کمپلینٹ میں اضافہ ہوا جس پرلیسکوکی ٹیموں نے بروقت کام کرتے ہوئے5گھنٹوں میں 200 خراب ٹرانسفارمرز تبدیل کئے جن میں سے ذیادہ تعداد میں نئے ٹرانسفارمرز لگائے گئے ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ موصول ہونے والی کمپلینٹس میں ذیادہ تر پرائیویٹ اسکیموں کی کمپلینٹس تھیں پرائیوٹ اسکیم اپنی سوسائٹی کی بجلی خراب ہونے کی صورت خود میٹریل فراہم کرتی ہے اس میں لیسکو کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بتایا کہ پرائیویٹ اسکیموں کی نااہلی کی وجہ سے میٹریل فراہم نہیں کیا گیا اس کے باوجود لیسکو نے کئی پرائیویٹ اسکیموں میں ٹرالیاں لگوائیں اور میٹریل بھی فراہم کیا تاکہ صارفین کے مسائل کا حل کیا جاسکے۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے بتایا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر لوڈ مینجمنٹ کو بہتر سے بہتر کیا جائے گا تاکہ لیسکو صارفین اپنے عید کو خوشگوار گزار سکیں۔