اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈھاکہ کی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر کا انتقال

کپتان نے کراچی ایئرپورٹ سے رابطہ کیا تھا اور ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے اجازت مانگی تھی۔سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق طیارے کو میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

دوران پرواز ایک مسافر کی طبعیت خراب ہونے کے باعث دبئی سے ڈھاکہ جانے والی انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔سنیچر کو سول ایوی ایشن کے حکام نے بتایا کہ طیارے نے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی لیکن بنگلہ دیشی مسافر کا انتقال دوران پرواز ہوا۔
کپتان نے کراچی ایئرپورٹ سے رابطہ کیا تھا اور ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے اجازت مانگی تھی۔سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق طیارے کو میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ مسافر کے لیے ایئرپورٹ پر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل ایمبولینس کو بھی طلب کیا گیا تھا۔’ڈاکٹرز کے مطابق مسافر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گیا۔‘حکام کے مطابق انتقال کر جانے والے مسافر کی عمر 59 برس تھی اور اس کا نام شب شیخ تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button