ن لیگ ایسی جماعت ہے جب تک انکی ڈیل نہ ہو یہ الیکشن نہیں لڑ سکتے،انہیں لیول پئینگ فیلڈ دیا جاتا ہے، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رہنما
اگر کسی پارٹی کو الیکشن سے باہر کیا تو دنیا آپ کا الیکشن نہیں مانے گی۔9مئی والوں کو ضرور سزا دیں مگر انکے ورکر کا کیا قصور ہے،اپیل۔کرتا ہوں کہ 9مئی کے واقعات میں دیکھا دیکھی کے لیے انیوالوں کو معاف کر دیا جائے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قزئم۔مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں سے اینٹی ن لیگ اتحاد ہو سکتا ہے۔ن لیگ ایسی جماعت ہے جب تک انکی ڈیل نہ ہو یہ الیکشن نہیں لڑ سکتے،انہیں لیول پئینگ فیلڈ دیا جاتا ہے۔ہمارے مخالفین انتخابی اتحاد بنا رھے ہیں،پیپلز پارٹی اس کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہے۔وہ وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ،احمد جواد رانا،تسنیم قریشی،ڈاکٹر خیام حفیظ،رانا عزیز الرحمن،ڈاکٹر خالد جان،ملک علی سانول اعوان،اظہر اعوان،میاں اظہر حسن ڈار اور دیگر کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رھےتھے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ اگر کسی پارٹی کو الیکشن سے باہر کیا تو دنیا آپ کا الیکشن نہیں مانے گی۔9مئی والوں کو ضرور سزا دیں مگر انکے ورکر کا کیا قصور ہے،اپیل۔کرتا ہوں کہ 9مئی کے واقعات میں دیکھا دیکھی کے لیے انیوالوں کو معاف کر دیا جائے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم۔مقام صدر نے کہا کہ ذاتی پسند نا پسند مت کریں،سب کو الیکشن لڑنے دیں،ہم انہی سے مطالبہ کر رھے ہیں کہ ریاست بچانی ہے تو فری اینڈ فیئر الیکشن کرا دیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سوچ ہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے نکال دیا جائے۔سیاست میں اتحاد بنتے ٹوٹتے رھتے ہیں۔ہماری ذاتی دشمنی نہیں،سیاسی لڑائی ہے،انہوں ھے کہا کہ کچھ قوتوں کے متحرک ہونے سے لگتا ہے کہ الیکشن ہونے والے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر صاف شفاف الیکشن کرائیں۔مجھے خوشی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سب کیلیے لیول پلئینگ فیلڈ دینے کی بات کی ہے۔انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ پنجاب میں انٹظامیہ ترقیاتی کام کروا رھی ہے جسمیں انتخابی امیدوار شامل ہیں لہذاچیف الیکشن کمشنر پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں،ملک میں گیس نہیں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گیس پائپ لائنیں بچھزئی جا رھی ہیں۔آپ نے لاڈلا پلس کے آئے پر اسے پروٹوکول دیدیا،اب بس کریں،الیکشن کمشن اور نگراں بھی اپنی ساکھ بحال کریں،انکا کہنا تھا کہ اسحق ڈار سے ملک کی جان چھوٹے گی تو پاکستان بچے گا۔77ء میں ملک بہت مضبوط اور خوشحال تھا،بھٹو دور میں آئی ایم ایف نہی۔ غریب لوگوں کا بجٹ بنتاتھا،مگر یہ سیمنٹ کے کارخانے بیچ کر کھا گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں نے ملک تباہ کیا،زمینداروں نے ملک مضبوط کیا۔ملک آئی ایم کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔اسحاق ڈار "امید پاکستان” کا وزیر خزانہ ہو گا تو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ہم چاہتے ہیں کہ جو جیت کر آئے اسے قیادت دیدی جائے،خدا کے لیے صاف شفاف الیکشن کرا دیں۔رانا فاروق سعید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈرائیونگ سیٹ والے کا مائنڈ سیٹ نہیں بدلا جس سے عام آدمی پریشان ہے،یوم تاسیس کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ مقام کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کریگی ،ہم صرف سفارش کر سکتے ہیں۔،پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس میں عام انتخابات پر مشاورت کی ہے۔