مشرق وسطیٰ

پنجاب پولیس کا شہریوں کو فوری مدد کی فراہمی کے حوالے سے اہم اقدام

پولیس رسپانس پر شہری کے عدم اطمینان کی صورت میں آئی جی کمپلینٹ پورٹل پر براہ راست شکایت درج ہو گی آئی جی کمپلینٹ پورٹل 1787 پر شکایت درج ہونے سے شہریوں کی فوری دادرسی ممکن ہو گی۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پنجاب پولیس نےشہریوں کو فوری مدد کی فراہمی کے حوالے سے اہم اقدام لیا ہے۔پولیس رسپانس میں تاخیر کی صورت میں 15 رسپانس میکنزم سے آئی جی کمپلینٹ پورٹل پر شکایت درج ہو گی۔سیف سٹی ٹیم 15 کال کرنے والے شہری سے پولیس رسپانس بارے فیڈ بیک لیتی ہے۔پولیس رسپانس پر شہری کے عدم اطمینان کی صورت میں آئی جی کمپلینٹ پورٹل پر براہ راست شکایت درج ہو گی۔آئی جی کمپلینٹ پورٹل 1787 پر شکایت درج ہونے سے شہریوں کی فوری دادرسی ممکن ہو گی۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اہم اقدام کا مقصد شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور پولیس سروس ڈلیوری میں بہتری لانا ہے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button