کھیل

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرف

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو ایک بیان میں وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے ’سری لنکا کرکٹ‘ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس پر بدعنوانی اور کرپشن کرنے کا الزام لگایا۔

سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر قومی کرکٹ بورڈ کو برطرف کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو ایک بیان میں وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے ’سری لنکا کرکٹ‘ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس پر بدعنوانی اور کرپشن کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے بورڈ ممبران سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد، سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا، جو بورڈ میں دوسرے سب سے بڑے عہدے پر فائز تھے، نے ہفتے کے روز بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر مداحوں کے احتجاج کے دوارن استعفیٰ دے دیا۔
1996 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو بورڈ کا عبوری چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
وزیر کھیل کی جانب سے نئی سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج اور بورڈ کے سابق صدر بھی شامل ہیں۔
سری لنکا اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے جس نے سات میچوں میں صرف چار پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ دو فتوحات اور پانچ شکستوں پر مشتمل ہے۔ سری لنکا کو مطلوبہ چوتھی پوزیشن پر جگہ حاصل کرنے کے لیے اپنے بقیہ دو میچ جیتنے ہوں گے۔
دو نومبر کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں انڈیا نے سری لنکا کو 302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
انڈیا کی جانب سے دیے گئے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 55 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button