پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخ میں سب سے کم مدت میں مکمل ہونیوالے انڈر پاس کا افتتاح کردیا

محسن سپیڈ،6ماہ کی بجائے صرف70روز میں بیدیاں روڈ انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا منصوبے پر 2 ارب 10 کروڑ روپے لاگت آئی، یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں سہولت ملے گی:محسن نقوی انڈرپاس کھلنے سے بیدیاں،کینٹ، ڈیفنس، ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں اور لاہور کے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج پاکستان کے سب سے کم مدت میں مکمل ہونے والے بیدیاں روڈانڈرپاس کا افتتاح کر دیا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا بھی ہمراہ تھے۔بیدیاں روڈانڈرپاس کو صرف 70 روز میں مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔بیدیاں روڈانڈرپاس کی مدت تکمیل 6 ماہ تھی۔منصوبے پر 2 ارب 10 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ بیدیاں روڈ انڈرپاس کی تکمیل سے یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں سہولت ملے گی۔ انڈرپاس کھلنے سے بیدیاں،کینٹ، ڈیفنس، ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں اور لاہور کے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔ صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، عامر میر، منصور قادر،بلال افضل، ابراہیم حسن مراد، سیکرٹری ہاؤسنگ،اطلاعات، سی سی پی او، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر، نیسپاک، سی بی ڈی،کنٹریکٹر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلی محسن نقوی نے بیدیاں روڈ انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کور کمانڈرلاہو رلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، صوبائی وزراء، ایل ڈی اے کی پوری ٹیم،لاہو رانتظامیہ، نیسپاک اور ڈی ایچ اے سب کو بیدیاں انڈر پاس کے افتتاح کی مبارکباد دیتا ہوں۔ سب کا خیال تھا کہ بیدیاں روڈ انڈر پاس کو مکمل ہونے میں 6 ماہ نہیں تو 5ماہ لگیں گے۔ یہ انڈر پاس اس کوریڈور کاحصہ ہے جس کے تحت لبرٹی سے ڈی ایچ اے کے مین آفس کا سفر صرف 15منٹ کا رہ جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ تاثر پایا جاتا تھا کہ ڈی ایچ اے لاہور سے الگ ایک شہر ہے اس انڈر پاس کی تعمیر سے یہ تاثر ختم ہو گا۔ اس انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کیلئے ایل ڈی اے، نیسپاک، ڈی ایچ اے اور کنٹریکٹر نے ایک ٹیم بن کر دن رات کام کیا۔ رات گئے تک اس منصوبے پر کام ہوتا رہا، کمپنی کے مالک او رمزدور رات گئے تک کام کرتے تھے۔ میں رات ایک بجے بھی انڈر پاس کے وزٹ پر آیا تو کنٹریکٹر موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ کیولری گراؤنڈ اور گھوڑا چوک کے پراجیکٹس بھی 30دن کے اندر مکمل ہوجائیں گے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ ان دونوں پراجیکٹس کے بہت ایشوز تھے جو کور کمانڈر لاہو رلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ذاتی دلچسپی لے کر حل کرائے۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ان دونوں پراجیکٹس میں بے پایاں تعاون کیا جس پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہ کینٹ کے پراجیکٹس نہیں بلکہ پورے لاہور کے پراجیکٹس ہیں اور ان پراجیکٹس کا فائدہ پورے لاہور کو ہوگا۔ بیدیاں انڈر پاس 70روز میں مکمل ہواہے،اس میں بارشیں بھی آئیں اور رکاوٹیں بھی آئیں لیکن الحمداللہ یہ پراجیکٹ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ ہماری ٹیم نے ملکر یہ پراجیکٹ مکمل کیاہے،امید ہے باقی جاری پراجیکٹس بھی اسی طرح مکمل کئے جائیں گے۔ پراجیکٹ کی فنانسنگ پنجاب حکومت اور ڈی ایچ اے نے ملکر کی ہے او رمکمل کیاہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button