لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے،پچپن روز میں 1 ارب16 کروڑ سے زائد کی وصولی کرلی گئی
لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 4756نا دہندگان سے148.21ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4407 نا دہندگان سے270.97 ملین کی ریکوری کی گئی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔پچپن روز سے جاری مہم کے دوران36191 ڈیفالٹرز سے1ارب16کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 4756نا دہندگان سے148.21ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4407 نا دہندگان سے270.97 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 4546 دہندگان سے167.50ملین اور ساؤتھ سرکل میں 1877نا دہندگان سے63.39 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 3329نا دہندگان سے78.06 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 4064نا دہندگان سے167.40ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 5341نا دہندگان سے74.03 ملین جبکہ قصور سرکل میں 7871 نا دہندگان سے192.87 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے پچپن ویں روز420نا دہندگان سے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 28نا دہندگان سے1.29ملین اور ایسٹرن سرکل میں 81نا دہندگان سے7.79ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 42نا دہندگان سے1.56 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 7نا دہندگان سے80,000 روپے کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 71نا دہندگان سے0.99 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 66نا دہندگان سے1.65ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 52نا دہندگان سے0.51ملین جبکہ قصور سرکل میں 73نا دہندگان سے1.16 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔