لاہور پولیس کے زیرِانتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو خدمات کی فراہمی مسلسل جاری ہے
لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل میں رواں سال میں اب تک مجموعی طور پر11820درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 11417 درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ بقایا403درخواستوں پرکارروائی کی جارہی ہے۔
لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس کے زیرِانتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو خدمات کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔ لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل میں رواں سال میں اب تک مجموعی طور پر11820درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 11417 درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ بقایا403درخواستوں پرکارروائی کی جارہی ہے۔
یہ بات سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ایوانِ وزیر اعلیٰ کے پورٹل سے موصول ہونے والی تمام 280سے 279 درخواستوں کو بھی نمٹا دیا گیا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے سی سی پی او آفس آنے والے5660درخواست گزاروں کی5409درخواستیں نمٹائی جا چکیں جبکہ بقایا251پر کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی5873درخواستوں میں سے 5722پر بھی کارروائی عمل میں لائی جا چکی جبکہ151پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی اوآفس کی عوامی شکایات کے حل کیلئے مختص ہیلپ لائن 1242کے ذریعے شہریوں کومسلسل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایات ہیلپ لائن 1242 پر درج کروائیں تا کہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی او آفس میں قائم کمپلینٹ سیل شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے مسلسل مصروف ِ عمل ہے۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عام آدمی کے مسائل کوبروقت نمٹایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔