مشرق وسطیٰ

سی سی پی او لاہور کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم

صوبائی دارالحکومت کی پولیس فورس ایک رول ماڈل ادارے کے طور پر کام کرے شہریوں کوبروقت انصاف کی فراہمی اولین مشن ہے۔بلال صدیق کمیانہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس آفس میں کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی او لاہور نے دونوں ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے ایس ایچ او مناواں اور ایس ایچ او برکی کو وارننگ دیتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایس پیز کوہر ماہ باقاعدگی سے تھانیداروں کو ٹارگٹس دینے کی بھی ہدایت کی۔ سی سی پی او لاہورنے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگز کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کریمنلز،اشتہاری،منشیات فروشوں کو پکڑنے اورریکوری بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ سی سی پی او لاہورنے تفتیش کے معیار میں بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انچارج انوسٹی گیشن اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام دیں تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور لوگوں کو ریلیف ملے۔بلال صدیق کمیانہ نے سنیچنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کی پولیس فورس ایک رول ماڈل ادارے کے طور پر کام کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کوبروقت انصاف کی فراہمی اولین مشن ہے۔ ڈی آئی جی (آپریشنز)سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) عمران کشور، ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سیدعلی رضا، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری نے اجلاس میں شرکت کی۔ کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کے ایس پیز،اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز، انچارجز(انوسٹی گیشن)بھی اجلاس میں موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button