مشرق وسطیٰ

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی سربراہی میں کاروان اقبال قافلہ کا جاوید منزل کا دورہ

جاوید منزل کا دورہ نوجوان نسل کو علامہ اقبال کی شخصیت روشناس کروانے میں مددگار ہوگا۔ سکول و کالج کے طلبہ کیلئے جاوید منزل کا ہفتہ وار ٹور پروگرام مرتب کریں گے۔ رافعہ حیدر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌یوم اقبال کی مناسبت سے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی جانب سے جشن خودی فیسٹول کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور رافعہ حیدر کی سربراہی میں کاروان اقبال قافلہ نے جاوید منزل کا دورہ کیا۔
بلدیہ عظمیٰ لاہور کی جانب سے طلبہ و طالبات کیلئے یوم اقبال کی مناسبت سے جاوید منزل کے دورے کا اہتمام کیا گیا۔ علامہ اقبال کے پوتے منیب اقبال نے شرکاء کو حکیم الامت کی تعلیمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل نے شرکاء کے ساتھ جاوید منزل میں قائم علامہ اقبال میوزیم کے مختلف حصے دیکھے۔ میوزیم میں علامہ اقبال کے روزمرہ زیر استعمال میں رہنے والی چیزوں کے علاوہ تاریخی کتب موجود ہیں۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کا کہنا تھا کہ جاوید منزل کا دورہ نوجوان نسل کو علامہ اقبال کی شخصیت روشناس کروانے میں مددگار ہوگا۔ اقبال کا فلسفہ خودی نوجوانوں کو معاشرے کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا درس دیتا ہے۔ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملکی ترقی و خوشحالی ممکن ہے۔ رافعہ حیدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکول و کالج کے طلبہ کیلئے جاوید منزل کا ہفتہ وار ٹور پروگرام مرتب کریں گے۔اس موقع پر منیب اقبال کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے آزاد پاکستان کے خواب کی بنیاد رکھی۔ علامہ اقبال کی شخصیت آج بھی اپنی شاعری، فکر اور سوچ کے باعث زندہ ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button