آئندہ ماہ رمضان سے قبل لیسکو کے تمام تعمیراتی اور مرمتی کام مکمل کئے جائیں گے
لیسکو ایک بڑا ادارہ ہے جو پنجاب کے 5 اضلاع میں کام کررہا ہے اور ان اضلاع کی کروڑوں کی آبادی بجلی کے حوالے سے اس ادارے پر انحصار کرتی ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج لیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین بی او ڈی حافظ محمدنعمان سمیت بورڈ کے 10انڈیپینڈنٹ ممبران نے شرکت کی۔ لیسکو کی جانب سے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین،ایڈمن ڈائریکٹر، آپریشن ڈائریکٹر، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر، ایچ آر ڈائریکٹراور چیف فنانشل آفیسر موجود تھے۔ اس موقع پر لیسکو چیف کی جانب سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو لیسکو کے مختلف شعبہ جات کی پرفارمنس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے اختتام پرچیئرمین بی او ڈی حافظ محمدنعمان نے میڈیا سے گفتگو کی جس مین ان کا کہنا تھا کہ لیسکو ایک بڑا ادارہ ہے جو پنجاب کے 5 اضلاع میں کام کررہا ہے اور ان اضلاع کی کروڑوں کی آبادی بجلی کے حوالے سے اس ادارے پر انحصار کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا لیسکو بورڈ کی کمیٹیوں کی تشکیل کردی گئی ہے اور ہر کمیٹی کمپنی کی بہتری اور صارفین کی سہولت کے لئے اپنی سفارشات بورڈ کے سامنے رکھیں گی۔چیئرمین بی او ڈی حافظ محمدنعمان نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ لیسکو میں کیبلز اور ٹرانسفارمرز کی ایڈوانس خریداری کی منظوری دی گئی ہے اور آج کی میٹنگ میں یہ بھی طے پایا ہے کہ لیسکو کا تعمیراتی اور مرمتی کا کاموں کا جو شیڈول مئی 2023تک نافدالعمل تھا اس کا ٹائم کم کرکے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ آئندہ آنے والے رمضان المبارک سے قبل ہر طرح کی تعمیراتی اور مرمتی کام مکمل کرلئے جائیں تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں صارفین کو بجلی کی شیڈول بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بورڈ مکمل طورپر پرعزم ہے کہ صارفین کی سہولت اور ان کی شکایات کے ان کی گھر کی دہلیز پر ازالے کے لئے لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا جہاں چیف ایگزیکٹو لیسکو کے ساتھ ساتھ بورڈ ممبران بھی موجود ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صارفین کے بجلی سے متعلق مسائل کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔