بلدیہ عظمیٰ کے تمام ونگز کو عوامی سہولت کیلئے فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ رافعہ حیدر
شہر سے 146 تجاوزات کا خاتمہ،95 نوٹس اور جرمانے،290 سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی 252 بینر سٹیریمر، چیل گوشت کے 5 پوائنٹس ہٹائے،سموگ تدارک کیلئے 44 شاہراہوں پر چھڑکاؤ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرانسداد تجاوزات کے حوالے سے اہم آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل
ڈی سی لاہور /ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فیلڈ آپریشن جاری
لاہور12نومبر:ڈی سی لاہور/ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فیلڈ آپریشن جاری ہیں۔چیف آفیسر اقبال فرید کی نگرانی میں ریگولیشن ونگ نے شہر سے 146 تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔انسداد تجاوزات پر 95 نوٹس اور جرمانے جبکہ252 بینر سٹیریمر ہٹوانے کے ساتھ چیل گوشت کے 5 پوائنٹس کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔سروسز ونگ کی جانب سے 290 سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا کام کیا گیا۔پلاننگ ونگ نے 3 غیرقانونی تعمیرات پر نوٹس جاری کرکے کام بند کروا دیا۔علاوہ ازیں سموگ کے تدارک کیلئے 44 شاہراہوں پر چھڑکاؤ کیا گیا۔مجموعی طور پر 109 کلومیٹرز اور 43 پوائنٹس پر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر انسداد تجاوزات کے حوالے سے اہم آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔انسداد تجاوزات آپریشن میں شہریوں کا تعاون درکار ہوگا۔ رافعہ حیدر نے بلدیہ عظمیٰ کے تمام ونگز کو عوامی سہولت کے لئے فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں سوشل میڈیا پر براہ راست شکایات درج کروائیں۔